رام بن / /ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کی ایک میٹنگ میں ٹریفک کی نقل و حرکت خوش اسلوبی سے چلانے اور حادثات پر قابو پانے کے لئے کئی اہم فیصلے لئے۔میٹنگ میں طویل بحث و مباحثہ کے بعد چیکنگ سکاڈ کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں اے آر ٹی او ،متعلقہ تحصیلدار، ایس پی ٹریفک کے علاوہ تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں،تاکہ حادثات والے علاقوں کی نشاندہی کرکے انہیں روکنے کے لئے تدابیر کی جا سکیں۔میٹنگ میں دیگران کے علاوہ سی پی او اوتم شنگھ ،اے آر ٹی او شمیع کمار، سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان ،ایگزیکٹو انجینئران و تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں ٹریفک منیجمنٹ ،سڑکوں کی دیکھ بال، کرئینوں اور ایمبولنس کی دستیابی ،سلائڈنگ زونوں میں مشینری و افرادی قوت دستیاب رکھنے،گاڑیوں کی چیکنگ ،سخت کاروائی کے میکنزم اور محکمہ ٹرانسپورٹ ،ٹریفک پولیس اور ہیلتھ محکمہ کے درمیان تال و میل پر زور دیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسروں سے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی لینے اور خصوصی طور سے اور لوڈنگ اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے، گاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ لوگوں کو محفوظ تراسنپورٹ مہیا ہو۔اُنہوں نے اس سلسلہ میں طلبا ۔ رضاکاروں بشمول این سی سی سکاڈ کو لوگوں میں ٹریفک رولز کی بیداری لانے کے لئے ملوث کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اس سلسلہ میں سکولوں اور کالجوں میں ایسی کاروائیاں انجام دینے کے لئے روڈ سیفٹی کلب تشکیل دینے پر زور دیا ۔انہوں نے اے آر ٹی او کو پندھواڑہ کے بنیادوں پر روڈ سیٹی بیداری کیمپ منعقد کرنے پر بھی زور دیا ۔شعبہ صحت کو مستحکم بنانے کے لئے انہوں نے سڑکوں کی دیکھ بال کرنے والی ایجنسیوں سے محکمہ صحت کو مزید ایمبولنس فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہون نے ناشری سے بانہال تک حادثاتی علاقوں میں سائن بورڈ وغیرہ لگانے کی ہدایت دی۔اس سے قبل اے آر ٹی او اور ڈپٹی ایس پی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کوسڑک حادثات پر قابو پانے اور محفووظ ڈرائیوںفروغ دینے کے لئے کئے جا رہے اقدام کی جانکاری دی۔