پونچھ// ٹریفک پولیس نے ضلع پونچھ کے بازار اور مختلف سڑکوں پر غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔اس دوران قاعدہ کےخلاف پارک کی گئی گاڑیاں، موٹر سائیکل مالکان پر جرمانے بھی عائد کیا گیا ۔ٹریفک حکام کی جانب سے شروع کردہ خصوصی کارروائی کے دوران 32گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ پونچھ قصبہ میں مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نجی گاڑیاں،موٹرسائیکل اور مسافر گاڑیاں جو غلط پارک کی گئی تھی کے مالکان پر جرمانہ عائد کیا۔اس دوران شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہا ہے۔ڈی ایس او ٹریفک پونچھ یونس خان نے بتایا کہ یہ خصوصی مہم پونچھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چلائی جارہی ہے تاکہ پونچھ میں ٹریفک نظام کو درست کیا جا سکے۔انھوں نے کہا دو روز کے دوران 32گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں،متعددگاڑیوں کے چالان بھی کاٹے گئے۔