سرینگر//فلائی اور پر جاری کام کے سلسلے میں رام باغ پل آج اور کل ٹریفک کیلئے بند رہے گا ۔جہانگیر چوک ۔رامباغ فلائی اور پر جاری تعمیراتی کام کے سلسلے میں رامباغ پل کے نزدیک متعلقہ تعمیراتی ایجنسی نے کام شروع کیا ہے جس کی وجہ سے پل کو ٹریفک کیلئے بند کرنا گزیز بن گیا ہے ۔اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جواہر نگر بنڈ سے گذرنے والی گاڑیاں اب بیلی پل کا راستہ اختیار کرکے مہجور نگر سے ہوتے ہوئے رام باغ پہنچ جائیں گی ۔بیان کے مطابق کسی بھی گاڑی کو جواہر نگر بنڈ سے رامباغ جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 10اور11دسمبر کوبیلی پل کا راستہ اختیار کریں ۔