سرینگر //ٹراما اسپتال کنگن میں منگل کو پہلی لپراسکوپک جراحی انجام دی گئی ۔ ایس ڈی ایچ کنگن میںیہ جراحی ایک 30سالہ خاتون پر ڈاکٹر فیروز احمد خان اور ڈاکٹر عابد صوفی نے انجام دی۔جراحی انجام دینے والے عملے میں ڈاکٹر عرشی ، ڈاکٹر فہیم، انستھیسیاسرجیکل ٹیکنشن کے علاوہ دیگر فارق احمد راتھر ، شیخ گوہر، شیخ ہلال، شوکت ماگرے، محمد یعقوب، آمنہ اور مشتاق احمد شیخ شامل ہیں۔ اس جراحی کے سلسلے میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر یاسمین کانگو نے کہا کہ یہ سب اُن کے عملے کی سخت محنت اور انتظامیہ کی کاوشوں کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیروز خان نے ٹراما اسپتال کنگن میں 3مہینوں کے اندر 100سے زائد جراحیاں انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر فیروز خان اس سے قبل سکمز صورہ میںتعینات تھے۔