عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ٹاٹا موٹرس پسنجر وہیکلز (TMPV)2025میں فروخت کے لحاظ سے مسافر گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے طور پردوسرے نمبر پر ابھری ہے۔ اس ترقی میں سرفہرست ٹاٹا پنچ ہے جو ہندوستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پانچ سب سے ٹاپ کاروں میں شامل ہے۔ پیٹرول، سی این جی اور الیکٹرک میں دستیاب، پنچ کمپیکٹ فٹ پرنٹ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے والی SUVہے۔ پنچ نے اپریل اور ستمبر 2025کے درمیان جموں و کشمیر میں TMPV کی مجموعی فروخت میں 37فیصد حصہ ڈالا، جس سے یہ ریاست میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کاروں میں سے ایک ہے۔ صرف جموں میں SUVنے فروخت میں 2Xاضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ نوراتری 2025 کے دوران، پنچ نے TMPVکی قومی فروخت کا 33%حصہ لیا، جس نے ملک میں سب سے زیادہ بھروسہ مند اور خواہش مند گاڑیوں میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن کی تصدیق کی۔