محمد تسکین
بانہال// پیر کی صبح پھاگو ڈولیگام سے قصبہ بانہال کی طرف آنے والی ایک ٹاٹا سو حادثے کا شکار ہوئی اور اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں ، پولیس اور بانہال والنٹیئرس کے رضاکاروں کی مدد سے ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے اس سومو حادثے میں زخمیوں کی شناخت 25 سالہ ریشما بیگم زوجہ زوجہ محمد رفیق سکنہ پھاگو بانہال اور 19 سالہ عادل احمد ولد عبد الحمید ساکنہ پھاگو بانہال کے طور کی گئی ہے اور دونوں زخمی مستحکم ہیں۔بتایا جاتاہے کہ سڑک سے نیچے گرنے کے بعد اس ٹاٹا سومو کی زد میں ایک رہائشی مکان کا پچھلا حصہ اگیا اور اس مکان کو نقصان پہنچا ہے۔