عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//’ٹائٹن آئی نے سرینگر مارکیٹ میں پہلا قدم رکھتے ہوئے منگل کو شہر میں اپنے پہلے سٹور کا افتتاح کیا۔ اس اسٹور کا افتتاح نارتھ آئی کیئر ڈویژن کے علاقائی بزنس ہیڈ نرمل لوبو نے کیا۔یہ اسٹور سٹی واک مال میں واقع ہے، جو یداری کا ایک بہتر تجربہ پیش کرتا ہے اور گاہک کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لیس ہے۔یہ برانڈ بہت سی اختراعی مصنوعات پیش کرتا ہے جیسے کہ ٹائٹن آئی ‘ جدید ترین سمارٹ آئی وئیر، اینٹی فوگ اور اینٹی وائرل لینز صرف 999 روپے کی ابتدائی قیمت پر ہیں۔لوبز نے کہا کہ اس بات کا قوی یقین ہے کہ کشمیر کے بازاروں سے وہ بڑا حصص حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔