عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مختلف سائز اور مکمل ٹائلنگ فراہم کرنے والی ٹائلوں کی سرکردہ کمپنی اٹالیکا اٹالی کا نے کشمیر میں اپنی پہلی گیلری کا آغاز کر کے برانڈ کو اگلے درجے پر لے جایا ہے۔ گیلری کا افتتاح منیش وسنانی (ایم ڈی)، سنجیو ورما (جی ایم)، ورندر پرگل (آر ایم) اور نورین بٹ (سینئر اے ایم) نے کیا ہے۔ شاہ باربلزچھانہ پورہ بائی پاس پر اس گیلری کے آغاز کے ساتھ ہی کشمیر میں، برانڈ نے مارکیٹ میں اپنی خوردہ موجودگی کو مضبوط کیا ہے۔ نورین بٹ کشمیر میںکمپنی کی اکلوتی اور ابھرتی ہوئی ستارہ ہیں۔ اس نے اس برانڈ کو اپنی شاندار کاوشوں اور ہوشیاری سے کام سے متعارف کرایا ہے۔ اس گیلری کو جدید، عصری اور جمالیاتی ڈیزائن کے ساتھ جدید ترین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔سنجیو ورما جنرل منیجر نے کہا کہ کشمیر ہمارے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، کشمیر میں مسلسل بڑھتے ہوئے صارفین نے مارکیٹ میں ہمارا اعتماد بحال کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے چینل پارٹنر کے ساتھ اس خصوصی گیلری کا افتتاح ہوا جس میں تازہ ترین Italica کی نمائش ہو رہی ہے۔موربی گجرات میں Italica کے اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں اور 80 سے زیادہ ممالک میں برآمد کرکے دنیا بھر میں ایک وسیع موجودگی ہے۔ اٹالیکا برآمدی کاروبار میں ہندوستان میں چوتھی پوزیشن پر ہے۔