سوپور//ویٹرنز آسوپور نے آج ایک میچ میں ویٹرنز آف بارہمولہ کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔اے کے لیگلزکے تعاون اور اہتمام سے سبحانہ اسٹیڈیم سوپور میں ایک ٹی20کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ۔یہ میچ ویٹرنز آف سوپور اور ویٹرنز آف بارہمولہ کے درمیان کھیلا گیا ۔ویٹرنز آف بارہمولہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیااور20اوئوروں میں 122رن بنائے جبکہ ان کے 8کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔ویٹرنز آف سوپور نے اس ہدف کو 6کھلاڑیوں کے نقصان پر16اوئورزمیں مکمل کرکے میچ جیت لیا۔ویٹرنز آف سوپور کے مشتاق احمد نے 69رنز اسکور کرکے مین آف دی میچ کا خطاب حاصل کیا۔میچ کے اختتام پر اے کے لیگلز کے چیف آرگنائزرعظیم پنڈت نے کہا کہ اس میچ کے انعقاد کا مقصد نہ صرف یہ تھاکہ تماشائیوں کا دل بہلایا جائے بلکہ ضلع بارہمولہ کے ابھرتے کرکٹ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا تھا۔