کٹرہ//شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے شری ماتا ویشنو دیوی جی کی متبرک گپھا میں ریاست کی ترقی ،خوشحالی اور امن کے لئے نوراتروں کے دوران منعقدہ شٹ چنڈی مہا یگیہ پورن آہوتی کے ساتھ ا ختتام پذیر ہوا ہے۔گورنر کے صلاح کار کے سکندن ،چیف ایگزیکٹو افسر سمرن دیپ سنگھ ، ایڈیشنل سی ای او وویک ورما ،ایس ڈی ایم بھون نریش کمار اور شرائن بورڈ کا دیگر عملے نے بھی پورن آہوتی میںشرکت کی۔ موجود تھا۔پروفیسر وشو مورتی شاستری کی قیادت میں 27 پنڈتوں نے مہا یگیہ انجام دیا ۔اس موقعہ پربھون کے احاطہ کو ملک اور بیرون ممالک سے لائے گئے پھولوں سے سجایا گیا تھا۔شرائن نبورڈ نے نوراتروں کے دوران ویشنو دیوی گپھا کی یاترا کے لئے آنے والے یاتریوں کے لئے مناسب انتظامات کئے تھے۔متبرک گپھا کا دورہ کرنیوالے یاتریوں نے شرائن بورڈ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بھون کو شاندار طریقہ سے سجانے پر بھی شرائن بورڈ کی ستائش کی۔