باسٹیئر/یو این آئیْ عامر جنگو (ناٹ آؤٹ 104)، کیسی کارٹی (95) اور گڈاکیش موتی (44 ناٹ آؤٹ اور ایک وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست دے دی۔ 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے عامر جنگو کو ‘پلیئر آف دی میچ’ اور شرفین ردرفورڈ کو ان کی عمدہ کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی سیریز’ سے نوازا گیا۔