باسیٹیرے /ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس ضابطہ کے تحت سات وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 20اووروں میں 9 وکٹ پر 143 رن بنائے ۔ لیکن پھر بارش ہونے کے سبب ہدف میں تبدیلی کی گئی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 11 اوور میں 91 رن کا ہدف دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے لئے تیسرے نمبر پر اتارے گئے آندرے رسیل نے 21 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے میچ فاتح ناٹ آ¶ٹ 35 رن بنائے اور ٹیم نے 9.1 اوور میں تین وکٹوں پر 93 رن بناکر جیت اپنے نام کرلی ۔ مارلون سیمویل نے 26 رن اور را¶ مین پاویل نے ناٹ آ¶ٹ 15 رن بنائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین کو ایک اور مستفیض الرحمان کو دو وکٹ حاصل ہوئے ۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم کا آغاز خراب رہا اور اس کے دونوں اوپنر تمیم اقبال اور سومیہ سرکار دونوں صفر پر آ¶ٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد لٹّن داس نے 24 رن کی اننگز کھیلی جبکہ مڈل آرڈر میں محمد اللہ نے 35 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر ٹیم کو کچھ مقابلہ کرنے کے لائق اسکور تک پہنچایا۔ کپتان ثاقب الحسن نے 19 رن کا تعاون دیا۔ ویسٹ انڈیز کے لئے کیسرچ کو چار اوور میں 28 رن پر سب سے زیادہ چار وکٹ ملے جبکہ ایشلے نرس اور کیمو پال کو دو دو وکٹ حاصل ہوئے ۔ رسیل کو ان کی میچ فاتح اننگز کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔