راجوری// جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ 2017 اور 2018 میں سٹیڈی یا ٹورسٹ ویزا پر پاکستان جانے والے 57 کشمیری نوجوان جنگجو بن گئے جن میں سے اب تک 17 کو مارا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے سفر کے لئے ویزا کے حصول کو سخت بنایا گیا ہے۔
پولیس سربراہ نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا”2017 اور 2018 میں بہت سارے نوجوان سٹیڈی یا ٹورسٹ ویزا پر پاکستان چلے گئے جو وہاں پہنچ کرجنگجوﺅں کی صف میں شامل ہوگئے ۔