ویری ناگ//ویری ناگ میں آگ کے ایک ہولناک واقعہ میں اخباری دفتر سمیت 5دکانیں خاکستر ہوئیں اور لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔جمعرات دیر گئے ویری ناگ بازار میں قائم ایف ایف اسٹیڈیو دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناًآس پاس کی کئی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ۔آتشزدگی میں پنجاب کیسری کا سب آفس،ایف ایف اسٹیڈیو،بسم اللہ پلے ہاوس اور نانوائی کی دکان جل کر خاکستر ہوئیں ۔