نئی دہلی/ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکار انوشکا شرما کی شادی کا جشن جاری ہے۔ شادی کے بعد اب اس جوڑے نے نئی دہلی میں ریشپشن دیا۔ تاج ڈپلومیٹک انکلیو کے دربار ہال میں منعقدہ اس پارتی کے شروع ہونے سے پہلے ہی وراٹ اور انوشکا میڈیا کے سامنے آگئے۔بلیک شیروانی میں وراٹ اور لال بنارسی ساڑی میں انوشکا ایک دوسری کو کمپلمنٹ دے رہے تھے۔ اس ریسپشن میں وزیر اعظم مودی نے بھی شرکت کی اور نو شادی شدہ جوڑے کو آشیرواد دیا۔ وراٹ اور انوشکا کی شادی کا اب دوسرا ریشپشن 26 دسمبر کو ممبئی میں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسپشن کی فوٹو گرافی کیلئے خاص طور پر ممبئی سے فوٹو گرافرس بلائے گئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ کام ویڈنگ سلاد نام کی ایک کمپنی کو سونپا گیا ہے۔ یہ کمپنی سال 2012 میں شروع ہوئی تھی۔ اب تک یہ 75 شادیوں کا فوٹو شوٹ کرچکی ہے۔