کپوارہ//ہندوارہ قصبہ کے مضافاتی گائو ں وڈر بالا میں 5بچو ں کے باپ کے پر اسرار قتل کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیاہے جبکہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔مقتول غلام قادر میر کے بھائی محمد رستم میر نے بتا یا کہ ان کی اہلیہ کئی روز سے اپنے میکے میں ہے جبکہ ہمار ا بھائی غلام قادر میر سو پور میں مزدوری کرتا تھا کہ اس دوران اس کو اپنے برادرنسبتی نے فون پر گھر بلایا ۔محمد رستم میر کا کہنا ہے کہ اتوار شام گئے دیرہمارے بھائی جو 5بچو ں کا باپ ہے کی لاش ملی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے بھائی کو قتل کیا گیا ۔لو احقین نے فوری طور تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔اس سلسلے میں ہندوارہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کر کے اس کے کئی نمونے فارنسک لبارٹری کو بھیج دیں گے تاکہ یہ پتہ چلے کہ غلام قادر کو کیسے قتل کیا گیا ۔