کٹھوعہ// مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ آیوش کویتا گرگ جو کٹھوعہ ضلع کے لئے نامزد پرابھاری آفیسر ہیں، نے پنچایت سہار میں متعدد تقریبات کی صدارت کی جہاں لوگوں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ آفیسر کا یہ دورہ رسائی پروگرام ’وِکست بھارت سنکلپ یاتر‘ کا حصہ تھا جس کا باقاعدہ آغاز 15؍ نومبر2023 ء کو پورے ہندوستان میں ہوا تھا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے پنچایت سہار کے باشندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’وکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے رسائی پہل کا مقصد پنچایت تا پنچایت مہم کے دوران ممکنہ اِستفادہ کنندگان کو شامل کرنا ہے جہاں تمام مرکزی و ریاستی معاونت والی سکیموں کو عملایا جارہا ہے ۔ کویتا گرگ نے تسلیم کیا کہ اس طرح کے پروگراموں کا نفاذ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بہت ضروری ہے کہ ممکنہ فائدہ اُٹھانے والوں کو وہ فوائد حاصل ہوں جن کے وہ حق دار ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس وسیع پروگرام کے تحت استفادہ نہ کرنے والوں کا احاطہ کیا جائے گا، سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے گی ، اِستفادہ کنندگان کی کامیابیوں کی داستانوں کو سننے کے علاوہ ان کی قیمتی رائے حاصل کی جائیںگی۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے دورے کے دوران فائدہ اُٹھانے والوں کے ساتھ اِستفساری سیشن میں حصہ لیا جس سے اُنہیں اَپنے تجربات کا اشتراک کرنے اور موجودہ سکیموں کے بارے میں رائے حاصل کرنے کا موقعہ ملا۔ یہ بات چیت زمینی حقائق کو سمجھنے اور حکومتی اَقدامات کی تاثیر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس موقعہ پر ضلعی اور سیکٹورل افسران نے ضلع کی کنڈی بیلٹ کے تحت آنے والی سہار اور اس سے ملحقہ پنچایتوں کا ترقیاتی خاکہ پیش کیا۔آفیسر نے ان پروگراموں کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح سکیموں اور فوائد تک مساوی رسائی فراہم کرنافراہم کرنا گڈ گورننس کا ایک اہم ستون ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا جیسے اقدامات سے مرکزی حکومت کا مقصد ممکنہ استفادہ کنندگان اور مواقع کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے اوراس طرح جامع ترقی اور پیش رفت کو فروغ دینا ہے۔اِس موقعہ پر کویتا گرگ نے استفادہ کنندگان میں گولڈن کارڈ، پی ایم ای جی پی کے تحت مالی امداد، اجولا یوجنا کے تحت گیس کا چولہا، ورمی بیڈ دیا۔