کشتواڑ// تحصیل بونجواہ کے جارالہ پور علاقہ میں وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے ایک روزہ بیداری کیمپ کاانعقاد کیا گیا ۔ جس میں بھاری تعداد میں خواتین کے علاوہ مقامی رضاکار شمس الدین ، مسعود احمد ، بشارت احمد بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر کارپوریشن کے ضلع منیجر محمد اقبال نے خواتین بہبود کے لئے چلائی جارہی سکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جن میں سے خاص طورسے NBCPDC,NMDPC WEP, NHFDLاور سیلف ہیلپ گروپ وایجوکیشن لون جیی سکیمیں شامل ہیں ۔ ضلع منیجر نے بتایاکہ وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن خواتینوں کے لئے روزگار فراہم کرنے کی غرض سے یہ سکیمیں چلا رہی ہیں تاکہ غریب اَن پڑھ ، پڑھی لکھی ہر روزگار ومعذور خواتین ان سکیموں کے تحت کارپوریش سے کم شرح سود پر قرضہ لیکر خود اپنا روزگار کما سکیں۔ وومن کارپوریشن کی جانب سے مکرلعال راٹھور نے بھی خواتین پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں کی مکمل جانکاری حاصل کرکے ان کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اوراپنے اپنے روزگار یونٹ لگا کر ایک خوشحال زندگی بسر کریں۔adv