نئی دہلی//ونیت ماوی 21 سے 24 جولائی تک ہریانہ کے چرکھی دادری میں ہونے والی 69ویں قومی کبڈی چمپئن شپ میں دہلی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے نائب صدر نرنجن سنگھ کے مطابق مردوں کے زمرے میں دہلی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست اس طرح ہے : ونیت ماوی (کپتان)، نتیش، آکاش، سنجے ، ساحل، نکھل، موہت کمار، راہل بھاردواج، جینت، آلوک کمار، ایشو شرما اور کمل سنگھ۔