یو این آئی
دبئی/ہندوستان کے اسٹار بلے باز اور چست فیلڈر وراٹ کوہلی نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ کیچ لینے کے سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین کے طویل عرصے سے چلے آرہے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے ۔کوہلی نے یہ کارنامہ جمعرات کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انجام دیا۔ انہوں نے آج کے میچ میں نجم الشانتو اور ذاکر علی کے کیچز لیے ۔کوہلی اور اظہر الدین اب مشترکہ طور پر 156 کیچز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میں 140 کیچ لینے والے عظیم کھلاڑی سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اس کے علاوہ راہل ڈراوڑ 124 کیچز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ شاندار فیلڈر سریش رینا 102 کیچز کے ساتھ ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع نے ون ڈے میں 200 وکٹ لینے والے مشترکہ طور پر دوسرے سب سے تیز گیند باز بن کر تاریخ میں اپنا نام درج کر الیا، انہوں نے یہ کارنامہ محض 104 میچوں میں پاکستان کے ثقلین مشتاق کی برابری کی۔ محمد سمیع نے آج بنگلہ دیش کے پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔