دبئی/آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ڈیرل مچل نے روہت شرما کی جگہ لیتے ہوئے پہلا مقام حاصل کر لیا ہے ۔ مچل ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے بلے باز ہیں۔ ان سے قبل 1979 میں گلن ٹرنر نے یہ مقام حاصل کیا تھا۔مارٹن کرو، راس ٹیلر اور کین ولیمسن جیسے عظیم بلے باز رینکنگ میں ٹاپ 5 میں ضرور رہے ، مگر کبھی بھی پہلے نمبر پر نہیں پہنچ سکے ۔مچل نے یہ مقام گزشتہ اتوار ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد حاصل کیا، تاہم وہ اس میچ میں زخمی ہوگئے اور باقی سیریز سے باہر ہو گئے ۔