سرینگر//انسٹچیوٹ آ ف ایڈوانسڈ سٹیڈیز ان ایجوکیشن (مولانا آزاد روڈ سرینگر) نے وقف سکولوں کیلئے خصوصی ٹیچر ٹریننگ پروگرا م کا آغاز کیا تاکہ وقف اساتذہ کو بچوں کے روشن مستقبل کے لئے درس وتدریس کے جدید طریقہ کار سے روشناس کرایاجاسکے ۔پروگرام میں جے اینڈ کے وقف بورڈ سے وابستہ ہائر سیکنڈری ،ہائی اور مڈل سکولوں کے 50اساتذہ نے شرکت کی۔ اپنے افتتاحی خطبے میں پرنسپل آئی اے ایس ای پروفیسر(ڈاکٹر) پر وین پنڈت نے تعلیمی اہداف کے حصول کے لئے جدید تعلیمی نظام کی ضرورتوں کو اجاگر کیا۔ اس موقعہ پر وقف بورڈ کے سیکریٹری اورایجوکیشن آفیسر وقف بورڈ نے بھی خطاب کیا۔