سرینگر//جے اینڈ کے وقف بورڈ کے نائب چیرمین نظام الدین بٹ نے کہا ہے کہ وقف بورڈ صوفی روایات اورعقائد کے مشن کو فروغ دینے کا وعدہ بند ہے۔وقف اساتذہ کے لئے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے سپیشل ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوںنے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ادارے کا صرف ایک کھوکھلا نعرہ نہیں ہونا چاہیے تاہم اسے ایک مقدس مقصد کے تحت آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد جے اینڈ کے وقف بورڈ نے کالج آف ایجوکیشن کے اشتراک سے کیا تھا جس میں وقف سکولوں کے 56اساتذہ نے شرکت کی۔نظام الدین بٹ نے کہا کہ وقف سکولوں میںطلبأ کو روشن مستقبل اورروزگار کے لئے معیاری تعلیم کے علاوہ لازمی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔