کولگام // دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق نے کولگام میں ایک میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کی طرف سے25 نومبر2017 کو ایک عوامی دربار کے دوران جاری کی گئی ہدایات کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر ڈی سی کُلگام طلعت پرویز روہیلہ نے وزیر کو جانکاری دی کہ وزیر اعلیٰ نے عوامی دربار کے دوران328 ہدایات جاری کی تھیں جن میں سے45 کام ہاتھ میں لئے گئے جبکہ44 فیصلوں کے حوالے سے محکموں نے جانچ کے بعد فیصلہ لیا کہ انہیں عملایا نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاموں کے لئے7 کروڑ روپے دستیاب ہیں۔حق خان نے متعلقہ افسروں سے فیڈ بیک حاصل کیا اور وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی عمل آوری کے لئے اہداف مقرر کئے۔دریں اثنا وزیر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ مختلف پروجیکٹوں کی عمل آوری پر ذاتی طور نظر گُزر رکھیں۔ وزیر کو پی ایچ ای سیکٹر میں ہدایات کے حوالے سے جانکاری دی گئی کہ نئے کاموں کیلئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں ۔ انہیں بتایا گیا کہ ویشو نالے پر28 مقامات کو ٹھیک کرنے کے ڈی پی آر منظوری کے لئے حکام کو بھیجے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنرسے کہا گیا کہ وہ آہر بل جھرنہ کا تکنیکی سروے ایک ماہ کے اندر اندر این آئی ٹی ٹیم سے کرائیں۔آر اینڈ بی سیکٹر کے جائیزے کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ مختلف ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر جاری کئے جاچکے ہیں۔جے کے پی سی سی کے ایگزیکٹو انجنیئر نے جانکاری دی کہ اشمجی، گنڈ پُل پر کام شدو مد سے جاری ہے اور اسے اپریل2018 تک مکمل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وانپورہ۔ شمسی پورہ پُل کو جنوری2018 تک مکمل کر لیا جائے گا۔وزیر موصوف نے آر ڈی ڈی ، تعلیم، صحت، سیاحت ، سماجی بہبود اور دیگر ترقیاتی محکموں میں جاری کی گئی ہدایات کی پیش ر فت کا بھی جائیزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری ہدایات کو جلد از جلد پورا کریں۔انہوں نے متعلقین کو کیموہ۔