نئی دلی//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اننت ناگ اور شوپیاں اضلاع میں سیکورٹی آپریشن کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے ان آپریشنوںمیں زخمی افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے تین فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوںنے فوجی جوانوں کے کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ہلاک شد گان کی آتمائوں کی شانتی کے لئے دعا کی۔