جموں//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اُن فوجی اہلکاروں کی میتوں پر گُل دائرے چڑھائے جو سنجوان فوجی کیمپ پر ہوئے حملے کے دوران مارے گئے تھے۔نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، ریاستی وزراء عبدالحق خان اور چودھری ذوالفقار علی ، ایم ایل اے جموں ویسٹ ست شرما کے علاوہ فوج اور پولیس کے کئی سینئر افسروں نے بھی فوجی اہلکاروں کی میتوں پر گل دائرے چڑھائے۔بعد میں وزیر اعلیٰ نے مارے گئے فوجی اہلکاروں کے افراد خانہ کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔وزیر اعلیٰ نے ان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان فوجی اہلکاروں کی ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔