عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے ووٹروں سے 11نومبر کو بڑی تعداد میں شرکت کرنے اور آنے والے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔عمرعبداللہ نگروٹہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی نیشنل کانفرنس امیدوار شمیم بیگم کی حمایت میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اکتوبر 2024 میں بی جے پی ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا کی موت کے بعد اسمبلی سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب کی ضرورت پڑی۔اسی دوران آڈیو سسٹم میں تکنیکی خرابی نے نیشنل کانفرنس لیڈر کو اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران اپنی تقریر مختصر کرنے پر مجبور کر دیا۔