سرینگر// سکمز صورہ میں میٹر نٹی سہولیت کی توسیع کے کام کی سُست رفتاری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گریونس سیل کے افسران کی ایک ٹیم نے سہولیت پر جاری کام کی رفتار کا جائیزہ لینے کیلئے متعلقہ ادارہ کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ شکائتی سیل کے کوارڈی نیٹر تصدق حُسین مفتی نے مذکورہ سہولیت کا دورہ کرنے والی ٹیم کو عوامی کی جانب سے موصول شدہ شکایات کے تناظر میں ادارے کی توسیع پر جاری کام کی رفتار کا از خود جائیزہ لینے کے لئے کہا۔وزیر اعلیٰ شکائتی سیل کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا ہے ’’ ٹیم نے سکمز صورہ میں میٹرنٹی سہولیت کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کا کام غیر اطمینان بخش رفتار سے جاری پایا جس میں سرعت لانے کی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ معاملہ سکمز حکام کی نوٹس میں لایا گیا ہے اور انہوں نے کام میں سرعت لانے کے لئے کہا گیا ہے تا کہ اس طبی سہولیت سے مقامی لوگ استفادہ کرسکیں۔ترجمان کے مطابق سہولیت علاقہ کی آبادی کو مطلوبہ سہولیت دستیاب رکھ رہی ہے اور سکمز حکام کو اس کی دیکھ ریکھ پر معقول توجہ دینی چاہئے۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ شکائتی سیل نے سکمز صورہ میں چند عناصر کی جانب سے میٹرنٹی ہسپتال بمنہ اور سکمز میڈیکل کالج بمنہ کی تعمیر پر جار ی کام میںدانستہ طور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششوں کی شکائت کا سخت نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شکائتی سیل کو شکائت موصول ہوئی ہے کہ سکمز صورہ کے چند ملازمین اور ڈاکٹر میٹرنٹی ہسپتال بمنہ اور سکمزمیڈیکل کالج بمنہ پر ہورہے کام میں روکاٹیں کھڑی کر رہے ہیں کیوں کہ وہ سکمز بمنہ کو ایک خود مختار طبی ادارے کے طور پر قائم ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔شکائت کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ شکائتی سیل کے کوارڈی نیٹر نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیر صحت بالی بھگت سے اس ضمن میں مداخلت طلب کی ہے تا کہ ان اداروں پر جاری کام میں سرعت لائی جاسکے۔