عظمیٰ نیوزسروس
شوپیان//ڈپٹی کمشنر شوپیان فضل الحسیب نے یہاں جمعہ کووزیراعظم وشوکرماسکیم کے نفاذ کاضلع سطحی امپلی مینٹیشن کمیٹی اجلاس میں جائزہ لیا۔وزیراعظم وشوکرماسکیم دستکاروں اور ہنرمندوں کی بہبود کیلئے شروع کی گئی ہے۔میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اندراج شدہ دستکاروں سے متعلق پیش رفت کی جانکاری حاصل کی۔انہوں نے فوری طور دستکاروں اورہنرمندوں کی کھوج لگانے اور انہیں رجسٹرکرنے پرزوردیا۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اہداف کے حصول کیلئے کوششوں کوتیز کریں۔ میٹنگ میں مزیدبتایاگیا کہ ضلع میں ابھی تک 7800دستکاروں کااندراج کیاگیا ہے۔