یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو مہاراشٹر کے جلگاؤں اور راجستھان کے جودھپور کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ہفتہ کو یہاں جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ مودی صبح تقریباً 11:15 بجے مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور وزیر اعظم شام4:30 بجے جودھپور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ مودی مہاراشٹر میں جلگاؤں میں پروگرام میں سرٹیفکیٹ جاری کریں گے اور 11 لاکھ نئی لکھ پتی دیدیوں کو اعزاز دیں گے۔ یہ خواتین نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کے تیسرے دور میں کروڑ پتی بنی ہیں۔ریلیز کے مطابق وزیراعظم مودی ملک بھر سے کچھ لکھپتی دیدیوں سے بھی بات چیت کریں گے جنہوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ مودی اس موقع پر 2500 کروڑ روپے کا ریوالونگ گھومنے والا ) فنڈ جاری کریں گے، جس سے 4۔3 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جی ایس ) کے تقریباً 48 لاکھ اراکین کو فائدہ پہنچے گا۔ وہ 5000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کریں گے، جس سے لاکھوں ممبران کو فائدہ ہوگا۔لکھ پتی دیدی اسکیم کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنایا گیا ہے۔ حکومت نے تین کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف رکھا ہے۔وزیر اعظم راجستھان میں ہائی کورٹ کمپلیکس، جودھپور میں منعقد ہونے والی راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ مسٹر مودی راجستھان ہائی کورٹ میوزیم کا بھی افتتاح کریں گے۔