رام بن //مزیر برائے ملا، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،ریلیف و باز آباد کاری و پالیمانی امور عبدالرحمان ویری نے رام بن،ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے ریونیو اہلکاروں و آفیسروں کی ایک روزہ کانفرنس منعقد کی۔کانفرنس میں ایم ایل اے رام بن نیلم لنگھے ،فائنانشل کمشنر لوکیش جھا ، کمشنر سیکرٹری ریونیو شاہد عنایت اللہ ،ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر امن دیپ کمار بھنڈاری،ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ محمد حنیف ملک کے علاوہ رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلع کے ڈپٹی کمشنر، ریونیو سٹاف بشمول اے سی آر ،تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں اور پٹواریوں نے بھی شرکت کی۔محکمہ مال کے اہلکاروں و آفیسروں کے مسائل و مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے صوبہ جموں میںاب تک کی تیسری کانفرنس ہے۔کانفرنس کے آغاز میں رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلع کے ڈپٹی کمشنروںنے اپنے اپنے ضلعوں کی حصولیابیاں بیان کیں۔ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز نے اپنے کام اور حصولیابیوں کی تفصیلی جانکاری پیش کیا۔وزیر مال نے کافی تعداد میں جمعبندی اور انتقال کے کیسوں کا التوا میں ہونے پر کافی سنگین نوٹس لیا اور افسروں سے تلقین کی کہ وہ ایمانداری اور تن دہی سے اپنے فرائض انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ریونیو اسروں کے فیصلوں سے واضح ہے کہ التوا میں مقدمات کی حوصلہ شکنی کا جائے۔انہوں نے پٹواریوں سے موقعہ پر ہی گرداوری کرنے کی ہدایت دی اور محکمہ کے کام و کاج میں شفافیت لائیں تاکہ لوگوں کے جھگڑوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے ریوینیو اہلکاروں سے جمعبدی اور انتقال مکمل کرکرے فوری طور ڈیجٹلائزیشن کی جانب رُخ کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران خواتین کی شادی سے قبل اور شادی کے بعد پشتینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مسلہ بھی اُٹھایا گیا ۔انہوں نے ریونیو اہلکاروں کے نمائندوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے پٹوار حلقوں کو تسلیم کرنے ،مزید سٹاف مہیا کرنے اور انفرسٹریکچرل سہولیات مہیا کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔انہوں نے تحصیلداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں معزز شہریوں کی کونسل تشکیل دینے کی ہدایت دی ،تاکہ انتظامیہ میں شفافیت لائی جا سکے۔ ویری نے افسروں سے اپنی جان کاری تازہ ترین بناکر نئے پیشہ وارانہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاح دی۔انہوں نے ریونیو اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل اور بلاک سطحوں پراچانک معائینہ کرنے کو کہا۔