بھدرواہ//وزیر صحت و طبی تعلیم بالی بھگت نے بھالہ، بھدرواہ میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کے لئے نو تعمیر شدہ عمارت کو عوام کے نام وقف کیا ۔عمارت کی تعمیر جے کے پی سی سی نے2.21 کروڑ روپے کی لاگت سے کی ہے۔بلڈنگ میں ضروری سہولیات جیسے کہ ٹائلٹ ، واش روم اور ڈاکٹروں و نیم طبی عملے ،مریضوں اور تیمارداروںکے لئے دستیاب ہیں۔اپنے خطاب میں وزیر نے کہا کہ بی جے پی۔ پی ڈی پی مخلوط سرکار لوگوں کو اپنے گھروں کے پاس ہی بہتر طبی خدمات مہیا کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہون نے کہا کہ موجودہ سرکار کی ترجیحات میں شعبہ ہیلتھ ہے۔اور سرکار کے معرض وجود میں آنے کے بعد ہی ہیلتھ کے شعبہ میںموجودہ انفراسٹریکچر کو مستحکم بنانے کے لئے کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے ڈاکٹروں، نیم طبی عملہ کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے محکمہ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار طبی اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے خالی اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوں کو سونپا ہے،تاکہ خالی اسامیوںکو جتنا جلکدی ممکن ہو، پُر کیا جاسکے،تاکہ ہسپتالوں میں لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈاکٹروں و نیم طبی عملہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے ان سے مشنری جذبہ کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل پیشہ ایک نیک پیشہ ہے اور ڈاکٹروں کو بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران ا ور معزز شہری بھی موجود تھے۔