جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے آج مویشی فیڈ پلانٹ بڑی برہمنا ںکا دورہ کر کے اِ س کی بحالی کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیر نے پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائینہ کرتے ہوئے پلانٹ کی بحالی کیلئے منصوبہ تشکیل دینے پر زور دیا۔ انہیں بتایا گیا کہ پلانٹ میں ہرماہ تقریباً 4ہزار کوئنٹل فیڈ تیار کی جاتی ہے ۔وزیر نے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو ڈبل شفٹ کے تحت کام کرکے پیداوار یت میں اضافہ کرنے اور پشو پالن محکمہ کیلئے فیڈ کی ضروریات کے مطابق ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی۔وزیر کے ہمراہ زراعت محکمہ کے فائنانشل کمشنر پرمود جین ، ایگرو انڈسٹریز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آصف حمید خان اور دیگر افسران بھی تھے۔