سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ' سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ” وزیر داخلہ عوامی اتحاد کے انتخابات لڑنے کے فیصلے سے کافی مایوس ہوئے ہیں اور ہم ان کی مایوسی کو سمجھتے ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر واحد ایسی جگہ ہے جہاں لیڈران کو انتخابات میں حصہ لینے اور جمہوری عمل کی حمایت کرنے پر بند کیا جاتا ہے اور ملک دشمن ہونے کا نام دیا جاتا ہے۔
عمر عبداللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کی ایک ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ”عزت مآب وزیر داخلہ کے حملے کے پیچھے چھپی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں“۔