نئی دہلی// وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پیدا ہونے والے واقعات کے درمیان جمعرات کو سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں کو افغانستان کی تازہ صورت حال کی جانکاری دی۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کہاکہ یہ اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات پر منعقد کیا گیا۔ افغانستان کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماو¿ں کو اعتماد میں لینے کے لیے حکومت نے انہیں تمام پہلوو¿ں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
پارلیمانی ریسرچ میں منعقدہ اس میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی ، وزیر تجارت پیوش گوئل اور ارجن میگھوال بھی موجود تھے۔ افغانستان میں ہندوستان کے سفیر رودریندر ٹنڈن اور سیکرٹری خارجہ ہرش شرنگلا نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ اجلاس اپوزیشن رہنماو¿ں کے ساتھ افغانستان پر طالبان کے قبضے سے پیدا ہونے والے خدشات اور ہندوستان پر اس کے اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔