سرینگر //وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی دلی رونگی آج یا کل متوقع ہے ،جہاںانکی وزیراعظم مودی کیساتھ ملاقات متوقع ہے۔ معلوم ہوا کہ وزیر اعلیٰ ریاست کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ آرٹیکل 35-اے اور دفعہ 370 کے خلاف عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی عرضیوں کے خلاف جموںوکشمیرمیں پیدا ہوئی تشویش کے بارے میں وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی آج یا کل دلی روانگی طے ہے۔دلی روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کے پروگرام کا تعین کیا جارہا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو اگر محبوبہ مفتی دلی روانہ نہیں ہوسکی تو جمعہ کو انکی روانگی یقینی ہے۔