عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر کے بلیدان ستمبھ پرپھول چڑھا کر شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور قوم کی خدمت میں اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدأکی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اِختیار کی۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں و کشمیر نلین پربھات، صوبائی کمشنر کشمیر، اے ڈِی جی پی ہیڈکوارٹرز، دیگر سینئر اَفسران، سیکورٹی اہلکار اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔