کرگل// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کرگل ضلع میں مستحق طالبات میں سکوٹیاں تقسیم کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بذات خود خطہ کی ترقیاتی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی ہوئی ہیں اور اُن کا یہ دورہ بھی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی ایک کڑی ہے۔طالبات کے مطالبات کے تناظر نے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے مقامی کالج کے طُلاب کے لئے گاڑیاں دستیاب کرانے کی ہدایات دی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ طُلاب کے لئے زیادہ سے زیادہ رہایشی سہولیات فراہم کرنے کی طرف بھی توجہ دی جارہی ہے۔ چیئرمین قانون ساز کونسل حاجی عنائت علی نے کرگل ضلع کے ترقیاتی عمل میں ذاتی طور دلچسپی لینے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ لیہہ میں کل کئی عوامی وفود ملاقی ہوئے۔لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے کونسلروں کے ایک وفد نے اُن کی پوزیشن کو اجرتوں کے ساتھ جوڑ کر اُن کے حق میں تنخواہیں واگذار کرنے کا مطالبہ کیا۔تبتین رفیوجیوں کا جو وفد وزیر اعلیٰ سے ملاقی ہو۔مقامی کالج سے تعلق رکھنے والے طُلبا ¿کے ایک وفد نے مکمل طور سے ایک پرنسپل کی تعینات اور کشمیر یونیورسٹی کے طُلاب کے ساتھ اُن کے تدریسی شیڈول کی باقاعدگی کا مطالبہ کیا۔تُرتُک علاقہ کے کئی دیہات سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کے وفد نے اپنے اپنے علاقوں میں معقول بجلی سپلائی کا مطالبہ سامنے رکھا۔سول سوسائٹی نمائندوں کے ایک وفد نے ضلع میں تمام خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کا عمل شروع کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کھلسی میں ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کی اسامیاں اور دیگر اہم اسامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر پُر کرنے کا معاملہ اُبھارا۔