سرینگر 4 اکتوبر 2017 ء وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے لڑکیوں کیلئے سٹیٹ کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے منعقد کئے جا رہی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کچھ لمحوں کیلئے وہاں کرکٹ میچ دیکھا اور شریک کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ریاست میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اب تک مختلف کھیلوں میں نوجوانوں کو تربیت دینے کیلئے 200 کوچس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران ریاست کے نوجوانوں نے دُنیا بھر میں مختلف کھیلوں میں قابلِ قدر کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس ٹورنا منٹ میں کُل 13 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں 9 کشمیر سے 3 جموں سے جبکہ ایک لداخ خطے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری ، سیکرٹری سٹیٹ سپورٹس کونسل وحید الرحمان پرہ اور کافی تعداد میں نوجوان بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔