سرینگر//جے کے گورنمنٹ گریوونس سیل میں عام لوگوں کی درج شکائیتوں کا جائیزہ لینے کیلئے یہاں سیل کے کوارڈینیٹر تصدق مفتی کی ہدایت پر میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں پشو پالن سنٹرل یونیورسٹی کشمیر ، کشمیر یونیورسٹی ، اسٹیٹس محکمہ ، جے کے وقف بورڈ اور جے کے بنک لمٹیڈ کے نوڈل افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی سیکرٹری کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں جے کے جی جی سی انٹرنس اور ملازمین موجود تھے ۔ ویب پورٹل www.jkgrievance.nic.in ، ہیلپ لائین نمبرات اور دیگر سماجی رواوت کے ذریعے حاصل شدہ شکایات پر مفصل طور بحث و تمحیص ہوئی ۔ دورانِ میٹنگ نمٹائی گئی اور التوا میں پڑی عوامی شکایات پر غور ہوا اور اُن کے نمٹارے کے طریقہ کار کا جائیزہ لیا گیا ۔ مزید براں مختلف محکموں بالخصوص کشمیر یونیورسٹی کے نوڈل افسران کو جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے یونیورسٹی میں ریمپ کی سہولیت دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔ کشمیر یونیورسٹی کو لائیبریری سے متعلق شکایات ، امتحان کے نتایج میں تعطل ، تمباکو نوشی ، یونیورسٹی میں آواری کتوں کی موجودگی ، پانی کی قلت اور کیمپس کے اندر پارکنگ سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے کہا گیا ۔ دور دراز علاقوں میں اے ٹی ایم سہولیات دستیاب رکھنے ، درجہ چہارم اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے اور دیگر اہم مسائل پر بھی میٹنگ میں غور و خوض ہوا ۔ ان شکایات کا فوری ازالہ کرنے پر بھی زور دیا گیا ۔ دورانِ میٹنگ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ آگے آ کر وزیر اعلیٰ گریونس سیل کی جانب سے فراہم کئے گئے مختلف پلیٹ فارموں پر اپنی شکایات درج کریں جن میں ہیلپ لائین نمبرات 0194-2502593,0194-2502594,0194-2502596, فیس بُک ڈاٹ کام /jandkgrievance اور ٹویٹر :twitter.com/jkgrievance شامل ہیں ۔