کشتواڑ//کشتواڑ گورنمنٹ پالی ٹیکنک کا وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بذریعہ ایم ایل اے کشتواڑ اور ایم ایل سی فردوس ٹاک سنگ بنیاد رکھا ۔وزیر اعلیٰ نے ریاست میں دیگر چھ کالجوں کے ساتھ ساتھ اس کالج کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سنگ نبیاد رکھا ۔اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔کالج کی تعمیر پر 27کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔پروجیکٹ کے تکمیل کے لئے دو سال کی مدت مقرر کی گئی ہے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل فاروق احمد نے بتایا کہ کالج کی تعمیر کے لئے 60کنال اراضی کی نشاندہی ی گئی ہے،جس پر 27کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پالی ٹیکنک کشتواڑ کے اولڈ کمپلیکس میں پہلے ہی سول اور الیکٹرکل انجینئرنگ کے دو برانچ شروع کئے گئے ہیںاور ایم ایل ٹی کی ایک برانچ متعارف کرائی جائے گی۔علاقہ کے لوگوں نے کہا کہ اس کلاجم کے کھولنے سے دور دراز علاقہ کے لوگوں کو مواقعے فراہم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ آجکل ہمارے بچوں کو ریاست کے دیگر حصوں میں تربیت حاصل کرنے کے لئے جانا پڑتا ہے۔