سرینگر// وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف مرکزی وزارتوں کے سیکرٹریوں اور ریاستوں کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ22ویں پرگتی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی۔جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے بھی ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا۔ وزیراعظم نے بیکنگ سیکٹر سے متعلق شکایات کے ازالے اورریلوے ، سڑک ، بجلی، کوئلہ اور گیس پائپ لائن سیکٹروں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر جاری عمل کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم نے نیشنل ہیرٹیج سٹی ڈیولپمنٹ اینڈ آگمنٹیشن یوجنا ( ایچ آر آئی ڈی اے وائی ) اور سگمیا بھارت ابھیان کے مختلف پہلوئوں کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعظم نے تمام چیف سیکرٹروں پر زور دیا کہ وہ جسمانی طور ناخیز افراد کے ضرورتوں کے بارے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔