عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ فائدہ مند ہو گاکہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی بھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے کا دورہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے منگل کو کہاکہ یہ بہت اچھا ہو گا اگر وزیراعظم مودی بھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اس بات سے راحت محسوس ہوتی ہے کہ مرکزی ٹیمیں بھاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کر رہی ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یکم سے 2 ستمبر تک جموں میں موسلادھار بارش،بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے درمیان صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھے۔ انہوں نے جموں کے منگو چک گاؤں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ امت شاہ نے بکرم چوک پر توی پل، شیو مندر اور جموں میں سیلاب سے تباہ شدہ مکانات کا معائنہ کیا۔ مرکز نے ایس ڈی آر ایف کیلئے209 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔