سرینگر// وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کو ہماچل پردیش میں منالی – لیہ راستے پر بنے اٹل روہتانگ سرنگ کا افتتاح کیا۔
مودی تقریباً نو بجے ہیلی کاپٹر سے ساسے ہیلی پیڈ پہنچے جہاں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ،ریاست کے وزیراعلی جے رام ٹھاکراور مرکزی وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر سمیت دیگر معزز شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اس سے پہلے دہلی سے چنڈی گڑھ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر سے منالی کےلئے روانہ ہوئے۔
مودی نے سڑک کے راستے سے دھوندھی میں ساو¿تھ پورٹل پہنچ کر اٹل روہتانگ سرنگ کا افتتاح کیا ۔
انہوں نے سرنگ کے سکیورٹی انتظامات اور اس کی تعمیر کی تکنیک اور دیگر موضوعات کے سلسلے میں سرحد سڑک تنظیم (بی آر او ) اور ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے افسروں سے بھی بات چیت کی۔ وہ اس کے بعد ٹنل سے گزرتے ہوئے نارتھ پورٹل میں سسو جھیل کے نزدیک چندرا ندی کے بیچ ایک جزیرے پر بھی گئے۔(مشمولات یو این آئی)