جموں//وزیر اعظم نریند رمودی 28مارچ کو جموں کے اکھنور علاقے میں چنائو ریلی سے خطاب کریں گے ۔اس سلسلے میں پارٹی کے ریاستی انچارج اویناش رائے کھنہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو بتایاکہ 28مارچ کو یہ ریلی تحصیل بھلوال کی پنچایت ڈومی میں ہوگی اوروزیر اعظم پارٹی کے جموں کی دونوں نشستوں کیلئے امیدواروں کیلئے ووٹ کی اپیل کریں گے ۔کھنہ نے بتایاکہ وزیر اعظم موجودہ ممبران اسمبلی جتیندر سنگھ اور جگل کشور کیلئے ووٹ چاہیں گے جو اس بار پھر سے پارٹی کے ڈوڈہ۔ اودھمپوراور جموں۔پونچھ نشستوں کیلئے امیدوار ہیں ۔