عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// 17 ستمبر کا دن، کئی وجوہات کی بنا پر تاریخ کا ایک اہم دن ہے ۔ اس دن تمام کاریگر اور کارکن بڑے جوش وخروش کے ساتھ وشوکرما جینتی مناتے ہیں۔ اس دن حیدرآباد کو جابر نظام اور رضا کاروں سے آزاد کرایا گیا اور، آج کے دن ہی ایک ایسے سماجی خدمتگار کا جنم ہوا ،جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک اور اہل وطن کے لیے وقف کر دیا ۔ مودی جی کا یہ یوم پیدائش اس لئے بھی نہایت خاص ہے ، کیونکہ یہ ان کی 75ویں سالگرہ ہے ۔ 140 کروڑ ہم وطنوں کی طرف سے ، میں مودی جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد دیتا ہوں اور ایشور سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ ہندوستان کے مضبوط مستقبل کے لیے مودی جی کو لمبی زندگی، توانائی اور صحت عطا کرے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرامت شاہ نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کئی دہائیوں تک کام کرتے ہوئے ، میں نے یہ تجربہ کیا ہے کہ ان کی شخصیت ایک سیاست دان سے زیادہ ہے ، لیکن قومی مفاد کے لیے وقف ایک ہدف پر مبنی رہنما کی ہے اور ایک ایسے لیڈر جن کی قیادت میں قوم کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود اس کا نصب العین ہو۔