عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
بنگلورو//بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 157 رنز کا انتہائی آسان ہدف دیا تھا جسے سری لنکا نے 25۔4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے کیا تاہم 9 رنز کے مجموعی اسکور پر کوشل پریرا 4 رنز بناکر آو?ٹ ہوگئے۔ 23 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان کوشل مینڈس بھی 11رنز بناکر چلتے بنے۔
تیسری وکٹ پر پاتھم نسانکا اور سدیرا سمراوکرما کے مابین 122 گیندوں پر 137 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ لگی جس کی بدولت سری لنکن ٹیم نے 26 ویں اوور میں با آسانی ہدف حاصل کرلیا۔ پاتھم نسانکا 70 اور سدیرا سمروکرما 65 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔انگلینڈ کی طرف دونوں وکٹیں ڈیوڈ ولی نے حاصل کیں۔انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 33۔2 اوورز میں محض 156 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، اوپنر جونی بیرسٹو 30 اور ڈیوڈ ملان 28 رنز بناکر نمایاں رہے، بین اسٹوکس نے 72 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی 15، جو روٹ 3، کپتان جوز بٹلر 8، لیام لیونگسٹن 1، عادل رشید 2، کرس ووکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی لاہیرو کمارا نے 3، اینجیلو میتھیوز اور کسن راجیتھا نے 2، 2 جبکہ مہیش تھیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کے 157 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا، پاتھم اور کوشل پریرا نے اوپننگ کی۔ دوسرے اوور میں نو رنز کے مجموعی اسکور پر کوشل پریرا محض چار رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے آئی لینڈرز کے خلاف کامیابی سمیٹ کر میگا ایونٹ میں ٹیم کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ ہیری بروک، اٹکنسن، ریس ٹوپلی کو آرام کروایا گیا ہے۔اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ جیت تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔