ڈنیڈن//جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ہندستان اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کے جائزہ نظام (ڈی آر ایس ) تنازعہ کو لے کر دونوں ٹیموں کے کپتان وراٹ کوھل اور اسٹیون اسمتھ پر کسی بھی طرح کی کارروائی نہ ہونے پر حیرانی ظاہر کی ہے ۔ڈو پلیسس کو اس بات کو لے کر زیادہ حیرت ہے کہ ڈی آر ایس تنازعہ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی کے تحت نہ تو وراٹ اور نہ ہی اسمتھ پر جرمانہ عائد کیا ۔انہوں نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ ڈی آر ایس تنازعہ کے بعد بھی نہ تو وراٹ پر اور نہ ہی اسمتھ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے ملی رائے الگ تھی۔ڈو پلسس اس وجہ سے بھی ناراض ہیں کیونکہ گذشتہ سال نومبر میں ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران انہیں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا مجرم پایا گیا تھا اور پھر ان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔انہوں نے اس کے خلاف اپیل بھی کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔کپتان نے کہاکہ ہمارا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کرکٹ کھیلنے کا طریقہ ایک جیسا ہے ۔ہم میدان پر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔اگر آپ ہندوستان یا آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں، تو ایسا واقعہ ہونا عام بات ہے ۔ثانیہ،اسٹراکووا کی جوڑی کوارٹر فائنل میںیوین آئی