عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ//منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں ضلع انتظامیہ سانبہ نے اپنی پہلی کارروائی میں وجے پور کے رکھ باروتیان علاقے میں ایک بدنام منشیات فروش کی جائیداد ضبط کی۔ڈپٹی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما اور ایس ایس پی ونے شرما نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک منزلہ رہائشی املاک کو ضبط کر لیا گیا جس کی قیمت تقریباً 15لاکھ روپے تھی۔پراپرٹی منشیات فروش شمس دین عرف بچو ولد مسکین علی، تحصیل رکھ بڑوٹیاں وجے پور کی ہے۔انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت سے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مختلف مقدامات میں ملوث منشیات فروش کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔رہائشی املاک جس کی شناخت منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے ذریعے حاصل کردہ ناجائز منافع کے طور پر کی گئی ہے، پولیس اسٹیشن وجئے پور کے چوکس افسر کی طرف سے مکمل چھان بین اور انکوائری کے دوران بے نقاب ہوئی اور ملزم کی جائیدادوں کا ڈرگ پیڈلنگ سے تعلق ہے ۔مقامی لوگوں نے بھی اس فعال اقدام کو سراہتے ہوئے اسے سب کے لئے محفوظ اور منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر تسلیم کیا۔