نئی دہلی، 02 دسمبر (یو این آئی) سلامی بلے باز مرلی وجے (155) اور کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 156) کی بہترین سنچریوں اور ان کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 283 رن کی زبردست شراکت کی بدولت ہندستان نے یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو چار وکٹ پر 371 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کوٹلہ میدان پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اوپنر وجے اور خود کپتان نے بہترین سنچری بنا تے ہوئے اس فیصلے کو دن کے اختتام تک صحیح ثابت کر دیا۔وجے نے سیریز کی اپنی مسلسل دوسری اور اپنی 11 ویں سنچری بنائی جبکہ وراٹ نے سیریز میں سنچری بنانے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ساتھ اپنی 20 ویں سنچری بنائی۔ وجے اپنے 150 رن پورے کرنے کے بعد دن کے 86 ویں اوور میں اسٹمپ آؤٹ ہوئے ۔ لیکن تب تک وہ اپنے کپتان کے ساتھ 283 رن کی شراکت کر دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندستان کو ڈرائیور سیٹ پر پہنچا چکے تھے ۔اگرچہ ہندستان کو دن کے اختتام تک وجے کے بعد اجنکیا رہانے (ایک) کے طور پر ایک اور جھٹکا لگ گیا۔لیفٹ آرم اسپنر لکشن سدکن نے ایک ہی انداز میں پہلے وجے کو دوبارہ رہانے کو وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کے ہاتھوں اسٹمپ کرا دیا۔ دن کے اختتام پر وراٹ 186 گیندوں میں 16 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 156 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔ان کے ساتھ دوسرے سرے پر گزشتہ میچ کے سنچری میکر روہت شرما چھ رن بنا کر کریز پر ہیں۔ ہندستان نے صبح کے سیشن میں دو وکٹ گنوائے اور پھر آخری سیشن میں جاکر آخری پانچ اوورز میں دو وکٹ گنوائے ۔ ہندستان نے لنچ تک دو وکٹ پر 116 رن، چائے کے وقفہ تک دو وکٹ پر 245 رن اور اسٹمپس تک چار وکٹ پر 371 رن بنائے ۔آخری اوورز کی دو وکٹوں کو چھوڑ دیا جائے تو پہلے دن کا کھیل مکمل طور وجے اور وراٹ کے نام رہا۔ وجے نے اپنے 50 رن 67 گیندوں میں سات چوکوں کے سہارے ، 100 رنز 163 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے اور 150 رنز 251 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے پورے کئے ۔ دوسری طرف وراٹ نے زیادہ تیز کھیل دکھایا اور اپنے 50 رن 52 گیندوں میں 10 چوکوں کے سہارے ، 100 رنز 110 گیندوں میں 14 چوکوں اور 150 رن 178 گیندوں میں 16 چوکوں کی مدد سے پورے کئے ۔